کشمیر

نکیال،لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر 50سالہ شخص جاں بحق

فتح پور تھکیا:نکیال پہیلی کھنڈہار سڑک پر المناک حادثہ ،50سالہ شہری زندگی کی بازی ہار گیا ،میت گھر منتقل کہرام مچ گیا ،ہر آنکھ اشکبار ۔تفصیل کے مطابق نکیال شہر سے پہیلی کھنڈہار جانے والی روڈ پر کام جاری ہے ،پہیلی کے مقام پر ایکسیویٹر مشین سڑک کھود رہی تھی کہ 50 سالہ محمد تعظیم مغل ساکن کھنڈہار سڑک کنارے بلندی پر بیٹھ کر کام ہوتا دیکھ رہے تھے ،اچانک بڑی سلائیڈنگ ہو گئی جس کی زد میں آکر محمد تعظیم شدید زخمی ہو گے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گے۔مرحوم کی میت گھر منتقل کر دی گئی، میت گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا،ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close