کشمیر

بھارت کے تمام ہتھکنڈے ناکام، آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی،الطاف بٹ

اسلام آباد:ممتاز حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو ختم کرنے کیلئے مقبوضہ وادی کو معاشی بریک ڈائون کرکے کشمیریوں کی کمر توڑنے کی کوشش کی ہے گزشتہ 7 ماہ میں 2.2 ارب ڈالر ز کی مالیت کا صرف سیب تباہ ہوچکا ہے کشمیری حریت پسند قیادت اور عوا م نے بھارت کے یہ تمام مذموم حرنے ناکام بناتے ہوئے آزادی اور حق خودارادیت کی تحریک کو پورے عزم اور حوصلے سے جاری رکھا ہو اہے اور یہ تحریک منزل کے حصول تک ہر حال میں جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میںکیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close