کشمیر

مودی کا جبر کشمیریوں کو جھکا نہیں سکا،آزادی لیکر رہیں گے،سردار عتیق

مظفرآباد:آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کشمیری عوام کی شناخت اور نظریات کی محافظ ہے اور نظریہ الحاق پاکستان کی ترویج واشاعت کا سلسلہ ہر حال میں جا ری رہے گا وہ گزشتہ روز مسلم کانفرنس نیلم کے راہنما سید یاسر کاظمی کی قیادت میں مجاہد منزل میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اب نوشتہ دیوار بن چکی ہے ۔مودی کا جبر کشمیریوں کو جھکا نہیں سکا ۔دنیا میں مودی مذمت ہو رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے مودی کو ہٹلر کے طور پر پیش کرنا کا جو سلسلہ شروع کیا تھا دہلی کے قتل عام نے اس پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے ۔انہوںنے کہا اب عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے میکینزم تیا ر کرکے جنوبی ایشیا کو مستقل کشیدگی کے عذاب سے چھٹکارہ دینا چاہئے ۔انہوںنے کہا کنٹرول لائن کے عوام دفاع وطن کے لئے بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں۔کنٹرول لائن پر فائرنگ بھارت کی ناکامیوں اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ۔ان حالات میں کنٹرول لائن کے متاثرین کو ہرممکن مدد ملنا چاہئے ۔وادی نیلم جیسے علاقوں کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر بحالی وترقی کے عمل میں شامل کیا جانا چاہئے۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close