کشمیر

عظیم قربانیوں کے باوجودکشمیری الحاق پاکستان کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں،سیّدعلی گیلانی

سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میںگزشتہ 7 ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیری عوام بھارتی افواج کے ہاتھوں پابند سلاسل ہیں اور انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں،کرونا وائرس کے حوالے علاج معالجے کی سہولت نہیں مل رہی۔ بھارتی حکومت کی طرف سے طبی سہولیات کے حق سے محروم رکھنا انسانی اصولوں کے منافی ہے،کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔اپنے ایک بیان میں سید علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر کشمیریوں نے جو قربانیاں دی ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا، کشمیر کی آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دینے کے باوجود اب بھی کشمیری الحاق پاکستان کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں اور ہمارا پختہ عزم ہے کہ ہم نے ایک دن پاکستان سے ملنا ہے اس کیلئے قربانیوں اور جدوجہد کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close