کشمیر

یاسین ملک کی خرابی صحت پرتشویش،دنیابھارتی رویے کانوٹس لے،چودھری یاسین

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما محمد یاسین ملک کی صحت کی شدید خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انکو فوری طور پر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں انکو بھارتی حکومت نے تہاڑ جیل میں قید کیاہوا ہے انہوں نے کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی جانب سے یکم اپریل سے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال کے اعلان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی حکومت نے محمد یاسین ملک کو 30 سال پرانے ایک کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر کی ساری سیاسی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو دبانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے ۔ عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کے اداروں اور بین الاقوامی میڈیا کو کشمیری رہنمائوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی رویے کا نوٹس لینا چاہیے ، کشمیری قیادت کئی دہائیوں سے آزادی کی پرامن جدوجہد کی قیادت کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close