پاکستان

جماعت اسلامی کی آج یوم استغفار منانے کی اپیل، راشن کی تقسیم کا جاری رکھنے کا عزم

فیصل آباد :جماعت اسلامی نے پوری قوم سے آج(بروزجمعہ)یوم استغفار منانے کی اپیل کردی،راشن کی تقسیم کاعمل جاری رکھنے کا عزم، ہرمستحق گھر تک راشن پیک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی،الخدمت فائونڈیشن کے تحت شہر کا پہلاغیرسرکاری آئسولیشن وارڈ دون میں فعال ہوجائے گا،سینیٹرسراج الحق بھی دورہ کریںگے،مشکل کی گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسرملک معراج ا لدین کی سربراہی میںکوآرڈینشن کمیٹی قائم کردی گئی،ریلیف کے کاموں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی امیرانجینئر عظیم رندھاوا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محلہ اور یو سی کی سطح پر الخدمت کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جہاں جماعت اسلامی کے کارکن مستحق افراد کی فہرستیں تیارکریں گے اور ان کے گھروں تک راشن پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مستحقین میں راشن کی تقسیم کا آغازکردیاگیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close