کشمیر

عوام کوروناسے نمٹنے کیلئے حکومت کیساتھ تعاون کریں،سردارعتیق

مظفرآباد:آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام سیاسی وسماجی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان بھر اور آزادکشمیر میں حکومتی اقدامات پرعملدرآمد کریں۔باقی علاقوں کی نسبت آزادکشمیر میں خاص طور پر اللہ کا شکر ہے کہ سیاسی اور سماجی تال میل بہت بہتر ہے۔میں کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔اس وقت کوئی جماعت یا علاقائی گروہی سیاست نہیں ہے بلکہ تمام لوگ مل کرحکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ہماری وزیراعظم آزادکشمیر اور حکومت آزادکشمیر سے کہنا چاہتا ہوں کہ ایک تو یہ ہے کہ وہ بہت موثر این جی اوز کے ساتھ جلد ازجلد تال میل کریں ۔سیاسی اور سماجی شخصیات کے ساتھ کانفرنس مشکل ہے یا کوئی دقت ہو اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ جو این جی اوز اس وقت فیلڈ میں ہیں مثلا اخوت ہے ،چوہدری اختر کا جو کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ ہے ،سالانی ٹرسٹ اس طرح باقی این جی اوز ہیں یہ لوگ جو فیلڈ میں کام کر رہے ہیں سے زیادہ سے زیادہ این جی اوز کے ساتھ تال میل کی کوشش کریںتا کہ یہ ڈونر کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں انہوں نے زلزلے کے اندر بھی کام کیا ہے اور مقامی این جی اوز کو بھی آن بولڈ کرنے کی کوشش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close