کشمیر

حکومت ریلیف کمیٹیاں بنانے سے پہلے سیاسی جماعتوں ے مشاورت کرے،چودھری یاسین

اسلام آباد:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ریلیف کیلئے بنائی جانے والی کمیٹیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کمیٹیوں کی تشکیل کو صاف وشفاف بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ایسی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ غریبوں کو بغیر کسی سیاسی وابستگی کے ریلیف پہنچایا جا سکے انہوں نے کہا وارڈ کی سطح پر قاہم کی جانے والی ان کمیٹیوں میں تمام مکاتب فکر اور جملہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی عمل کو لازمی شامل کیا جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے معاملے پر جس طرح تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا ہم چاہتے ہیں کہ اسی اتحاد واتفاق کے ذریعے غریب،محنت کش،مزدور اور متوسط طبقے کی بلا کسی سیاسی وابستگی کے ریلیف پہنچ سکے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ہم کسی سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 90فیصد طبقہ لاک ڈاون کے باعث بے روزگار ہو چکا ہے اس لیے حکومت جنگی بنیادوں پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کمیٹیاں تشکیل دے کر فوری ریلیف پیکیج فراہم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close