پاکستان

حکومت کا امدادی رقم تقسیم کرنے کا طریقہ غلط ہے ، سراج الحق

وہاڑی :امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ امدادی رقم کی تقسیم کا جو طریقہ حکومت کی طرف سے اپنایاگیاہے وہ بالکل غلط ہے۔ انہوں نے وہاڑی کا دورہ کیا، اس موقع پر سنٹرل جیل میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے بچا کے لئے حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا جس میں سینی ٹائزر ،صابن ، حفاظتی کٹس سمیت دیگر حفاظتی سامان شامل تھا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کے رضاکار جیلوں اور پولیس اسٹیشنز میں جاکر حفاظتی اسپرے کررہے ہیں، جماعت اسلامی 63کروڑ روپے سے زائد مالیت کا راشن 33لاکھ مستحق افراد میں تقسیم کرچکی ہے، الخدمت خواتین رضاکار بھی بیوہ خواتین اور یتیم بچوں میں ایک ارب روپے کی امداد پہنچاچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے بچا کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے ملکر نیشنل ایکشن پلان بنائے، وزیراعظم عمران خان بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود تمام سیاسی رہنمائوں سے رابطہ کریں، اتنے مشکل وقت میں بھی حکومت سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی ہے اور اپنی انا سے باہر نہیں نکل رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close