پاکستان

پاکستان میں کورونا مزید4 جانیں نگل گیا،100ڈاکٹرز بھی وائرس کا شکار ہو گئے

اسلام آباد،کوئٹہ،پشاور،لاہور،کراچی:پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 95 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5478 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 95 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 34، سندھ 31 اور پنجاب میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔آج ملک میں اب تک کورونا کے مزید 246کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔آج اب تک پنجاب میں 192 کیسز اور 3 ہلاکتیں، سندھ 41 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان ایک جب کہ اسلام آباد میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 41 کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1452 اور ہلاکتیں 31 ہوگئی ہیں۔صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی۔مرتضی وہاب نے بتایا کہ صوبے میں مزید 24 گھنٹوں کے دوران 30 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 419 ہوگئی ہے۔پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 192کیسز سامنے آئے اور 3 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔صوبے میں 130 کیسز اور 2 ہلاکتوں کی تصدیق رات گئے عثمان بزدار نے کی جب کہ مزید 62 کیسز اور ایک ہلاکت کی تصدیق آج ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے کی گئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2656 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 24 ہے۔ترجمان کے مطابق 701 زائرین،864 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 89 قیدیوں اور 1002 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پنجاب میں ہونے والی 24 ہلاکتوں میں سے 11 لاہور، راولپنڈی 6، رحیم یار خان 2، ملتان، بہاولپور، جہلم، فیصل آباد اور گجرات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ صوبے بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close