کشمیر

عوام احتیاطی تدابیرکیساتھ باجماعت نماز اورتراویح مساجدمیں اداکریں،آزادکشمیرکے علماء کامشترکہ اعلامیہ

باغ:آزاد جموں و کشمیر کی نمائندہ دینی جماعتوں کے سربراہان جن میں تمام مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات مولانا محمد سعید یوسف امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد جموں وکشمیر، مولانا امتیاز احمد صدیقی صدر جمعیت علماء جموں وکشمیر، ڈاکٹر خالد محمود امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر، مفتی کفایت حسین نقوی سربراہ ملت جعفریہ آزاد کشمیر، مولانا دانیال شہاب مدنی ناظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث آزاد کشمیر نے اپنے مشترکہ جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کورؤنا وائرس جو کہ عالمی وبا ہے اس سے محفوظ رہنے کے لیے آزاد جموں وکشمیر کی عوام، حکومت، دینی طبقات،محکمہ صحت کے ورکر اور تمام ریاستی اداروں نے اپنا تاریخی ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے جس پر اللّہ کا شکر ادا کیا جاتا ہے۔ اب بخششوں،مغفرتوں اور برکتوں والا ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔تمام برادران اسلام اس مبارک ماہ کے اندر عبادت کا بطور خاص اہتمام کرتے ہیں۔ کراؤنا وائرس متعدی مرض کے پیش نظر تمام علماء اکرام آئما خطباء مساجد کی انتظامیہ اور تمام نمازی حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جمعہ کے اجتماعات، پانچ وقتہ نمازوں اور نماز تراویح کے انعقاد کے دوران حفاظتی تدابیر اور اقدامات سماجی فاصلے کے ساتھ یقینی بنائیں۔ دوران جماعت صف بندی میں مناسب فاصلہ رکھیں۔ تمام نمازی وضو اپنے گھر سے کر کہ مسجد میں جائیں مساجد سے نکلتے ہوئے مسجد کے دروازے پر اور باہر ہجوم نہ بنائیں انفرادی طور پر منتشر ہو جائیں۔جمعہ کا دورانیہ مختصر رکھیں حکومت آزاد جموں وکشمیر ماہ رمضان المبارک کے اندر مساجد کے اندر ہونے والی عبادات اور ضروری اجتماعات جن میں فرض نمازیں اور نماز تراویح خصوصی طور پر مساجد انتظامیہ کے ساتھ معاونت کرے کسی بھی خطیب یا امام یا مسجد انتظامیہ کے ساتھ ناروا سلوک اختیار نہ کرے اس مبارک ماہ کے اندر حکومت، ارباب اختیار، علمائے کرام اور تمام خواتین وحضرات کثرت کے ساتھ تلاوت قرآن توبہ و استغفار اور اللّہ رب العزت کی بارگاہ میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت تمام تر ترقیاتی بجٹ جس کے لیپس ہونے کا خدشہ ہے وہ سارا فنڈ کراؤنا وائرس سے متاثرہ عوام چھوٹے تاجروں غریب اور مستحق افراد کی فلاح وبہبود کے لیے وقف کر دے۔ مساجد و مدارس سے منسلک افراد کی مالی معاونت کے لیے بطور خاص رقم مختص کی جائے۔ انشاء اللّہ تعالیٰ آزاد جموں و کشمیر کے تمام مکاتب فکر کے علماے کرام آئما خطباء بھرپور حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے ماہ رمضان المبارک کے دینی روحانی بابرکت لمحات میں مساجد کے اندر باجماعت نمازوں اور اجتماعات کو یقینی بنائیں گے۔ اللّہ رب العزت بوسیلہ نبی آخر الزمان صلی اللّٰہ علیہ وسلم کراؤنا موذی مرض سے ساری انسانیت کو بہت جلد نجات عطا فرمائے اور امت مسلمہ کو دین اسلام پر اسقامت عطا فرمائے کشمیریوں سمیت تمام مظلوم مسلمانوں کی مدد فرمائے آمین یارب العالمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close