کشمیر

عوام کی حفاظت کیلئے لاک ڈائون کیا،وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد،وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی مشکلات کا احساس ہے ، ہم ایک ہنگامی صورتحال سے گزررہے ہیں ، تاجر اور مزدور پیشہ افراد کو موجودہ صورتحال میں زیادہ پریشانی کا سامنا ہے ، ہماری خواہش ہے کہ آہستہ آہستہ لاک ڈان میں نرمی کریں تاکہ لوگوں کو محفوظ بھی رکھا جائے اور کاروبار زندگی بھی چلتا رہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے پانچ اگست سے لیکر آج تک جس عزم اور حوصلے سے بدترین لاک ڈائون کا سامنا کیا اس پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آزادکشمیر میں تو لاک ڈائون عوام کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے تاکہ خطرناک وباسے انہیں بچایا جا سکے ۔ صاحب ثروت افراد ان حالات میں اردگرد نظر رکھیں ، حکومت بھی اپنی کوشش کررہی ہے کہ ان حالات میں مستحقین کو ریلیف دیں۔ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان آزادکشمیر بھر کے تاجر نمائندگان چیئرمین مرکزی انجمن تاجران شوکت نواز میر ، چیئر مین تاجر جائنٹ ایکشن کمیٹی عبدالرزاق خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے خطاب کررہے جس میں آزادکشمیر کی دونوں تاجر تنظیمیں تاجر جائنٹ ایکشن کمیٹی اورمرکزی انجمن تاجران کے نمائندگان شامل تھے ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول بھی موجود تھے۔ تاجر نمائندوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر کے اقدامات پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ حکومت آزادکشمیر کی جانب سے جاری ہدایت پر مکمل عملدرآمد کرینگے ۔امید ہے کہ حکومت تاجر طبقے کا بھرپور خیال رکھے گی۔ کورونا کے خلاف بھرپور اقدامات پر وزیر اعظم آزادکشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںاورمشکل حالات میں آپ کو تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ21اپریل کے بعد بازاروں اور دوکانوں کو کھولنے کا فیصلہ کرینگے اس حوالے سے تاجر اپنی تجاویز دیں ، یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے مشکلات کا احساس ہے ان کا ازلہ کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ تاجروں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اگر آپ کی دوکانیں کھلتی ہیں تو آپ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے یہ آپ کی حفاظت کیلئے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ آپ کو محفوظ رکھا جائے ، عوام کی بہتری کیلئے فیصلے کرینگے ۔ تاجروںکی دونوں تنظیموں کے نمائندگان نے مشترکہ طور پر تحریری تجاویز تیار کر کے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعظم رسول کے ذریعے وزیر اعظم آزادکشمیر کو مہیا کر دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close