کشمیر

پاکستان پر کورونا پھیلانے کا بھارتی الزام مضحکہ خیز ہے،سردار عتیق

مظفرآباد:آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان پر کورونا پھیلانے کا ہندوستانی الزام مضحکہ خیز اور مقبوضہ کشمیر میںاپنی سیاہ کاریوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج بھی مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے ۔دنیا کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے مگر ہندوستان کورونا پر سیاست کررہا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا پھیلانے کاالزام لگا کر ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں اپنی سیاہ کاریوں پر پردہ ڈال رہا ہے ۔ ہندوستانی مسلمانوں کو بھی تبلیغی جماعت کے نام پر بدنام کیاجارہا ہے ۔سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ ہندوستان کے یہ رویے ہندو اکثریت کے فسطائی اور تنگ نظری کا کھلا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس صورتحال کا نوٹس لے کر خطے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس وقت دنیا کو صرف کورونا چیلنج کا سامنا ہی نہیں دیرینہ سیاسی مسائل بھی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل طلب رہنا جنوبی ایشیاء کے لیے خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں۔ آج بھی مقبوضہ کشمیر کے اندر اور کنٹرول لائن پر وہ ہندوستانی مظالم کا سامنا کررہا ہیں۔ سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومتوں، انتظامیہ اور دیگر اداروں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے یہی اس چیلنج سے نمٹنے کاواحد راستہ ہے ۔ اس معاملے میں ڈسپلن اور حکومتی احکامات پر پابندی ازحد ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close