کشمیر

مخیرحضرات متاثرین لاک ڈائون کی مددکریں:بیرسٹرسلطان

میرپور: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے مخیر حضرات میرپور میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کی دل کھول کر مدد کریں۔رمضان کا مہینہ رحمتوں برکتوں اور بخششوں کا مہینہ ہے اس مقدس مہینہ میں نیکیوں کا اجر بھی کہیں گنا بڑھا دیا جاتا ہے اپنے محلے اپنی گلی میں موجود سفید پوش لوگوں کے لیے ماہ رمضان کے لیے راشن کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کریں تاکہ کوئی گھر کوئی شخص اس مقدس مہینہ میں بھوکا نہ رہے۔میرپور کے مخیر حضرات اس سے قبل بھی لاک ڈاؤن سے متاثرہ ہونے والے خاندانوں میں بڑی مقدار میں راشن تقسیم کر چکے ہیں مجھے قوی امید ہے کہ رمضان میں بھی مخیر حضرات اپنی روایات کو جاری رکھتے ہوئے دیہاڑی دار اور سفید پوش لوگوں کے لیے راشن کا بھرپور اہتمام کریں گے میں اس سلسلے میں پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان اپنے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے خصوصی طور پر اپیل کرتا ہوں کہ وہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں رمضان میں سفید پوش لوگوں کو پورے مہینے کا راشن ان کے گھروں تک پہنچائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپور میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close