پاکستان

کورونا وباء کے باعث دنیا کی سیاست بدل گئی،عثمان بزدار

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستان کی بنیادوں کو کرپشن کے” کورونا وائرس” نے کھوکھلا کیا۔ کورونا کے ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے۔ عوام کے تعاون سے کورونا پر بھی قابو پائیں گے اورکرپشن پر بھی ۔ماضی کی حکومتوںکی کرپشن کا خمیازہ عوام بھگتنا پڑاـ عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے اورکرپشن کرنے والے عیش کرتے رہے ۔اپوزیشن جماعتوں کے پاس کورونا سے نمٹنے کا نہیں بلکہ کرپشن بچانے کا ایجنڈا ہے ـایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ کورونا وباء کے باعث دنیا کی سیاست بدل گئی،بد قسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کا منفی رویہ نہیں بدلاـ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اہم ترین مسئلے پر سیاست چمکانے کی منفی کوشش بری طرح ناکام ہوئی ہے اور مایوس اپوزیشن نے کوروناجیسے اہم قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے۔ 22 کروڑ عوام اپوزیشن جماعتوں کے دوغلے چہرے پہچان چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا کی روک تھام کے لئے فیصلے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ طورپر کئے گئے ہیں اور حکومت کے بروقت اور دور اندیش اقدامات سے اب تک کورونا کا پھیلائوماہرین کے خدشات سے کم رہا ہےـکورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے اور پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے اور وقت ضائع کئے بغیر محکمہ صحت کوفنڈزجاری کیے گئے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس جیسے قومی مسئلے پر بھی پوائنٹ سکورنگ کررہی ہیں۔یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد کاہے ۔ عوام کی زندگیوں کے مسئلے پر سیاست چمکانے کی کوشش قابل مذمت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close