کشمیر

آزادحکومت کے بروقت اقدامات سے کورونا کے پھیلائومیں کمی آئی:مشتاق منہاس

راولپنڈی :مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر، آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ کرونا ایسی وباء ہے جس نے پوری دنیا کو اپنے شکنجے میں لیا ہوا ہے۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کرونا کے خلاف اقدامات میں لیڈ کیا اور کوئیک اقدامات کئے۔آزادکشمیر تمام صوبوں سے بہتر اقدامات میں سرفہرست رہا کیسز کی تعداد 68 ہے جن میں سے 37 صحت یاب جبکہ 31 زیر علاج ہیں۔یورپی ممالک کی مضبوط معیشتیں بھی کرونا کے سامنے بے بس ہو گئیں لیکن آزادکشمیر میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے بروقت اقدامات نے اس وباء کے پھیلاو کو کافی حد تک کم کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی انٹرویو میں کیا۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ ہمارے پاس جب پہلا کیس آیا تو ہم نے اسے سنجیدگی اور سختی سے لیا۔پہلے ہی مرحلے میں ہم لاک ڈاون کی طرف گئے سکولوں کو فوری بند کر دیا گیا اور بڑے کاروباری مراکز کو بھی بند کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close