کشمیر

پی ٹی آئی حکومت بناکر ن لیگ کے خلاف قانون اقدامات پرنظرثانی کریگی،بیرسٹرسلطان

میرپور:آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کی حکومت کا چل چلاؤ شروع ہو چکا عید کے بعد جارحانہ انداز میں رابطہ مہم کا آغاز کروں گاریاست بھر میں پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان خود کو جنرل الیکشن کے لیے تیار کر لیں پی ٹی آئی کی گراس روٹ لیول پر تنظیم سازی کر کے تنظیم کا دائرہ براہ راست عام آدمی تک بڑھائیں گے عید کے فوراً بعد پی ٹی آئی کشمیر کے تمام ونگز اور وارڈ لیول تک تنظیم سازی کا اعلان کر دیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی حکومت اب ایسے فیصلے کرنا شروع ہو گئی ہے جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شاید مسلم لیگ ن کو اس بات کا اندازہ ہو گیا کہ اب وہ کبھی دوبارہ اقتدار میں نہیں آئیں گے۔میں حکومت کو متنبہ کرتا ہوں وہ عوامی مفادات کے خلاف اقدامات سے باز و ممنوع رہے تحریک انصاف برسرِ اقتدار آ کر مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف قانون و خلاف ضابطہ اقدامات پرنظرثانی کرے گی۔قربان یوسف صاحب نے آج چھوٹی افطاری کو بڑے افطار ڈنر میں تبدیل کر دیا شاندار اور پر تکلف افطار ڈنر کے اہتمام پر قربان یوسف کا شکریہ ادا کرتا ہوں ضمنی الیکشن میں نیو سٹی کی عوام نے میری جیت میں اہم کردار ادا کیا۔آج پی ٹی آئی کشمیر نیو سٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تمام تر تجاویز کی روشنی میں مشاورت مکمل کر لی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکندر بیگ بھی یہاں موجود ہیں اگلے چند دنوں میں پی ٹی آئی کشمیر نیو سٹی کی تنظیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں میرپور نیو سٹی میںمرکزی رہنما قربان یوسف کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close