کشمیر

ن لیگ ہی ملک کومعاشی گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،مشتاق منہاس

باغ: مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن قائد پاکستان محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی اور ان کی طویل عمر کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کریں۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف اور پاکستان کی ترقی لازم و ملزوم ہیں جہاں بھی ملک کی معاشی اور دفاعی ترقی کا ذکر آئے گا تو محمد نواز شریف کا نام سر فہرست ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان نے آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا جس کی وجہ سے ریاست میں تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری دو دنوں میں مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے محبوب قائد کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی شرح نمو ہو یا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی،موٹرویز کا جال ہو یا پاکستان ریلوے کی ترقی،انڈر پاسز بنانے ہوں یا طالب علموں کو لیپ ٹاپ کی فراہمی،ایٹمی دھماکے ہوں یا پاک فوج کے بجٹ میں اضافہ،ملک میں ترقیاتی ویژن متعارف کرانا ہو یا ادارہ جاتی استحکام ہر جگہ نام محمد نواز شریف کا ہی آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جس نازک صورتحال کا شکار ہے اس کا سبب یہ ہے کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں نہیں ہے۔وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو معاشی گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close