انٹر نیشنل

کوروناوائرس کی دوسری لہر میں ملک بند نہیں ہو گا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (?ووڈ -19) کی دوسری لہر میں ملک بند نہیں ہو گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست مشی گن میں فورڈ پروڈکشن پلانٹ کے دورے کے دوران صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا’’لوگ کہہ رہے ہیں بہت کم امکان ہے۔ یہ معیاری ہے اور ہم مصیبت سے باہر آ رہے ہیں۔ ہم ملک کو بند نہیں کر رہے ہیں ہم مصیبت سے باہر آرہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’ایک مستقل لاک ڈاؤن صحت مند ریاست یا صحت مند ملک کی حکمت عملی نہیں ہے۔ملک کو بند کرنے کا ہمارا کوئی مطلب نہیں ہے‘‘۔ صدر نے کہا’’کبھی نہ ختم ہونے والالاک ڈاؤن ایک عوامی صحت کی آفت کو دعو ت دیگا‘‘۔ اپنے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لئے ہمارے پاس ایک کاروباری معیشت ہونی چاہئے‘‘۔ واضع رہے کہ کہ امریکہ کی تمام 50 ریاستوں نے اپنی معیشتوں کو رفتار دینے کے مقصد سیکورونا وائرس لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی دینے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ صحت کے ماہرین نے سردی کے موسم میں وائرس کی دوسری لہر آنے کا امکان کو لے کر خبردار کیا ہے۔امریکہ میں ابھی تک ڈیڑھ لاکھ لوگ اس وبا سے متاثر ہیں اور 90 ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے. بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے مطابق جون کے آغاز تک ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close