انٹر نیشنل

جدہ اور مکہ مکرمہ کی تمام مساجد کھولنے کی تیاریاں شروع

جدہ:سعودی حکام نے جدہ اور مکہ مکرمہ کی تمام مساجد کھولنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ کے گورنر نے متعدد مساجد کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں سینیٹائزنگ کے علاوہ نمازیوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کے لیے نشانات لگائے جارہے ہیں۔مقررہ ضوابط کے مطابق تمام مساجد اذان سے 15 منٹ پہلے کھولی جائیں اور نماز کے 10 منٹ بعد بند کردی جائیں گی، اذان اور اقامت کے درمیان وقفہ 10 منٹ کا ہوگا۔تمام مساجد میں نماز کے اوقات میں کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں گے، مساجد سے قرآن کریم اور کتب عارضی طور پر اٹھا لی جائیں۔مساجد کی صفوں میں ہر نمازی کے درمیان کم از کم دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا اور ایک صف سے دوسری صف کے درمیان ایک خالی صف کا فاصلہ رکھا جائے گا اسی طرح اگر کسی مسجد میں 6 صفیں بنتی تھیں تو وہاں 3 صفیں بنائیں جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close