کشمیر

بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا حساب دینا ہو گا، فاروق حیدر

مظفرآباد:وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ بھارت نے کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو افواج پاکستان کے ساتھ ملکر پرانے قرض بھی چکا دیں گے ،مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں کے سامنے بے بس بزدل بھارتی فوج میںاتنی جرات نہیں کہ افواج پاکستان کا مقابلہ کر سکے ۔بھارتی ہندئووںمیں مسلمانوں کے خلاف نفرت پروان چڑھائی جارہی ہے جس کے نتائج بہت سنگین ہونگے ۔ گزشتہ برس فروری میںدنیا بھارت کی بزدل فوج کا حال دیکھ چکی ہے۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا خون بہانے کا جواب دینا ہوگا۔ہندوستان اپنے راستے میں پاکستان کو رکاوٹ سمجھتا ہے اس لیے وہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کررہاہے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے کہاکہ خطے میں سب سے بڑا خطرہ بھارتی حکمرانوں کی انتہاء پسندانہ سوچ ہے۔ہندوستان چین سے ہزیمت اٹھانے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگارہا ہے۔بھارت کرونا پھیلانے کا الزام بھی پاکستان پر لگاکر اپنی عوام کو بیوقوف بنارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے ہمیشہ بھارت مکروہ چالیں چلتا ہے اور دنیا کو بے خبر رکھ کر مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی آواز کو دبانا چاہتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام نہ پہلے بھارتی ظلم و جبر کے سامنے جھکے ہیں اور نہ اب جھکیں گے،انہوںنے اپنی نسلیں آزادی کیلئے قربان کر دی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے اور وطن عزیز کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ بھارت کی بزدل فوج افواج پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ پاکستانی و کشمیری عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کا ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی نسلیںیاد رکھیں گی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دنیا کو بھارت کی مکروہ چالوں کو اب سمجھنا چاہیے ۔ بھارت دنیا کو سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے جہاں کی حکومت اپنی سرپرستی میں اقلیتوں پر مظالم ڈھاتی ہے ۔ ہندوستان میں رہنے والے مسلمان اور دیگر اقلیتیں بھی بھارت کے انتہاء پسندانہ عزائم کی وجہ سے شدید مصائب کا شکار ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اگر دنیا نے بھارت کے عزائم کو نہ روکا تونہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا میں اس کے اثرات جائیں گے اور امن کا قیام خوا ب ہی رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close