پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا گمراہ کن بیان مستردکردیا

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے گمراہ کن بیانات کو مسترد کردیا ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت نے وزیر اعظم پاکستان کے بیان کو بھی پوری طرح توڑ مروڑ کر پیش کیا، بھارت کی شرارتی کوشش انتہائی قابل مذمت ہے۔ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاکہ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بیانات مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے مہم کا تسلسل ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے،پاکستان میں سرحد پار سے ہمارے عوام کے خلاف ہونے والی دہشت گردی بھی شامل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دہشتگردی سے ہمارے ہزاروں شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں بہادر جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کی قربانیوں کو عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close