پاکستان

آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے 5افراد جھلس کر جاں بحق

فیصل آباد:ملاں پور جھنگ روڈ پر واقع آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے 5افراد جھلس کر جاں بحق اور 8شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو کی 13گاڑیوں نے چار گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ جھنگ روڈ ملاں پور میں واقع آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ بوائلر پھٹنے کے باعث لگی۔ ریسکیو اور فائربریگیڈ کی 13 گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے چار گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آگ لگنے سے جھلسنے والوں میں امین, عبدالرزاق, نعیم، سرفراز اور شہادت شامل ہیں۔ آگ پھیلنے کے خدشہ کے پیش و نظر علاقے کو سیل کر دیا گیا جبکہ قریبی علاقے کو بھی خالی کروالیا گیا تھا۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی اے سی سٹی ایوب بخاری نے کی جبکہ سول ڈیفنس اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close