کشمیر

مشتاق منہاس کاچوہدری یاسین کے بیٹے کوفون،خیریت دریافت کی

راولپنڈی: آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے شاہنواز یٰسین کو ٹیلی فون کیا اور ان سے اپوزیشن لیڈرچوہدری محمد یٰسین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ،دریں اثناء وزیر اطلاعات نے ایس ڈی ایم اے کے وزیر احمد رضا قادری کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے چوہدری محمد یٰسین اور وزیر حکومت کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ رب العزت کے حضور دعا ہے کہ وہ دونوں شخصیات کو جلد صحت یاب کرے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک کرونا جیسی موذی مرض میں مبتلا تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محدود رہیں اور محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی احتیاط کریں اور اپنے خاندان کو بھی احتیاط کا مشورہ دیں تاکہ اس مرض سے نجات ممکن ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close