کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کابازارگرم،عالمی برادری کوتوجہ دیناہوگا،شاہ غلام قادر

مظفرآباد:چیف ایگزیکٹیو آفیسر وے وارڈ گروپ آف کمپنیز راجہ بابر تاج کی جانب سے سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کے اعزاز میں عشائیہ، عشائیہ تقریب میں ایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان، پولیٹیکل سیکرٹری وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمود خان ودیگر نے شرکت کی، اس موقع پر آزادکشمیر کے اندر کرونا وائرس کی صورتحال، آزاد خطہ کی تعمیروترقی، آمدہ بجٹ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے امور پر بحث کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستان نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو سال مکمل ہونے کو ہیں، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی جانب فوری توجہ دینا ہوگی اور ہندوستان کے مظالم بند کروانے ہونگے تاکہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ میں انکا تسلیم شدہ حق حق خوداردیت دلوانے کی راہ ہموار کی جاسکے، انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعمیروترقی کی مثال قائم کر دی، گذشتہ چار سالوں میں جو کام ہوئے ییں انکی ماضی میں مثال نہیں ملتی، عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں جو ہمارے لئے باعث اطمینان ہے اس موقع پر وے وارڈ گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راجہ بابر تاج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا آزادکشمیر کے اندر تعمیروترقی کا عمل دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے اور دوسری جانب ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری فوری طور پر ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر اور LOC پر اشتعال انگیزی کا نوٹس لے اور بھارت کو اس کے مذموم مقاصد سے باز رکھے، انھوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں ریاست کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اس طرح عوام کی خدمت کریں گئے انھوں نے سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سمیت عشائیہ میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close