کشمیر

سردار عتیق کے عشائیہ میں شاہ غلام قادر،ملک نواز ،ماجد خان ودیگر کی شرکت

مظفرآباد:آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے اتوار کی شب اپوزیشن راہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا،عشایئے میں سپیکر قانو ن ساز اسمبلی شاہ غلام قادر،ممبر قانون ساز اسمبلی ملک محمد نواز،ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی،ممبر اسمبلی عبدالماجد خان،ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم،ممبر اسمبلی علی شان سونی ودیگر نے شرکت کی۔عشائیہ کے موقع مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال،آزادکشمیر کے حالیہ بجٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر کنٹرول لائن پر ہندوستانی افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close