پاکستان

آصف زرداری پر فرد جرم عائدکرنے کی کارروائی پھر مؤخر

اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیر کو آصف زرداری، انورمجید اور دیگر ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی ہے۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے مؤکل پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست دائر کی۔جج اعظم خان نے کہا آپ کو چاہیے تھا کہ یہ درخواست پہلے دائر کرتے، اب فرد جرم عائد کرنے کے لیے وڈیو لنک کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس کے لیے پڑھنا پڑتا ہے، چیزیں نکالنی پڑتی ہیں، گورنراسٹیٹ بینک کے لیے قانون کے مطابق نوٹس دینا ضروری تھا۔ جان بوجھ کر ڈیفالٹ کی گئی کمپنی کے لیے قانون واضح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close