پاکستان

فضل الرحمان نے اے پی سی کو بھی اپنی چھیڑ بنا لیا،فیاض الحسن

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کو بھی مذاق اور اپنی چھیڑ بنا لیا ہے، میرا مشورہ ہے کہ مولانا مصلے بچھا کر اگلے تین سال اپنے سیاسی و مالی گناہوں پر توبہ استغفار کریں۔ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کی سیاست کو اپنی بدبو سے تعفن زدہ کرنے والا ایک ٹوٹا ہوا انڈہ ہے، فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی ہے، 2018 کے الیکشن کی ہار کے باعث کوویڈ-19 بھی مولانا کو کوویڈ-18 محسوس ہو رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ہر اے پی سی کے بعد شکست و ریخت، رسوائی اور جگ ہنسائی ہی مولانا فضل الرحمان کے کھاتے میں آتی ہے، مولانا فضل الرحمان 73 کے آئین کے تناظر میں کرپشن کے 74 رنگ اور ڈھنگ نکالنے میں ماہر ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close