کشمیر

لیپہ کے عوام نے ہمیشہ میراساتھ دیا،2016کے الیکشن میں ن لیگ حادثاتی طورپرجیتی،بیرسٹرسلطان

لیپہ: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ لیپہ ٹنل کا اعلان میںنے اپنے دور حکومت میں جنرل مشرف سے کرایا تھا جبکہ اسی طرح 1.6 میگاواٹ کے ہائیڈرو پراجیکٹ بھی میں نے اپنے دور حکومت میں جنرل مشرف سے افتتاح کروایا تھا جسکی وجہ سے آج لیپہ میں روشنیوں کا سماں ہے۔ لیپہ کے عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے میں نے 2001 ء میں منیر اعوان کو ٹکٹ دیا تو وہ یہاں سے جیتے 2006ء میں چوہدری رشید کو ٹکٹ دیا تو وہ یہاں سے جیتے اسی طرح 2011 ء میں بھی چوہدری رشید کو ٹکٹ دیا اور وہ یہاں سے جیتے جبکہ 2016 ء میں ہم نے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا تو حادثاتی طور پر مسلم لیگ ن یہاں سے جیتی۔لیکن انشا ء اللہ اب کی بار بھی ہم جس امیدوار کو ٹکٹ دیں گے وہ یہاں سے جیتے گا۔لیپہ دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے پسماندہ رہ گیا اور میرے بعد آنے والی حکومتوں نے یہاں کی تعمیر و ترقی پر توجہ نہیں دی اور اس علاقے کا خاصہ استحصال کیا گیا۔ لیکن اللہ تعالی نے جس طرح وادی لیپہ کو قدرتی خوبصورتی سے نوازا ہے ہم اقتدار میں آکر یہاں پر اسکی خوبصورت میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے تاکہ یہاں کی پسماندگی ختم ہو سکے اور عوام کے مسائل میں کمی آسکے۔ لیپہ کے لوگ سیز فائر لائن پربھارتی فائرنگ کا دلیری سے مقابلہ کررہے ہیں میں آج یہاں سیز فائر لائن سے اعلان کرتا ہوں کہ ہم سیز فائر لائن کے متاثرین کے مسائل حل کرائیں گے میں پاک فوج کوبھی سلام پیش کرتا ہوں کہ جو بھارتی توپوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیںاور انہیں منہ توڑ جواب دیتے ہیں میں آج یہاں لائن آف کنٹرول سے مودی کو للکار کر کہتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔مودی نے گزشتہ سال 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں جو غیر آئینی اقدام اٹھائے میں نے اس کا ایک سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے کہا ہے کہ وہ اسکے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کرکے مودی کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں وایء لیپہ میں ایک بہت ڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جلسہ عام سے سابق وزیر سردار گل خنداں، سابق مشیر سردار تبارک، پی ٹی آئی کشمیر ویمن ونگ کی مرکزی سیکریٹری جنرل گلزار فاطمہ، پی ٹی آئی کشمیر کے ہٹیاں بالا سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر،عمران خورشید اعوان، راجہ فرخ ممتاز، راجہ شیراز، سید تبریز کاظمی،طیب منظور کیانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔جبکہ آزاد کشمیر بالخصوص وادی لیپہ میں کرونا کے چھ ماہ کے دوران کسی بھی سیاسی جماعت کے اس پہلے جلسے کو کامیاب کرانے میں وادیء لیپہ کے تینوں نوجوانوں اجمل مغل، غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ،سید امتیاز شاہ نے مثالی کردار ادا کیا اور اپنے قائد کا شاندار استقبال کرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close