انٹر نیشنل

کورونا وبا کی وجہ سے 10 کروڑ افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں ، عالمی بینک

واشنگٹن: عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے متنبہ کیا ہے کہ کوویڈ -19کی وجہ سے دس کروڑ افراد دوبارہ انتہائی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وبا ئی صورت حال بگڑتی رہی تو یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ورلڈ بینک نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کے لیے جون 2021 تک 100 ممالک کو 1 کھرب 60 ارب امریکی ڈالر کے فنڈز فراہم کرے گا۔رواں سال ماہِ جون کے اخر تک ، عالمی بینک نے تقریباً 21 ارب امریکی ڈالر جاری کیے ہیں۔اس کے باوجود ، انتہائی غریب افراد کی تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران ملازمتوں میں کمی اور اشیاء￿ کی فراہمی کے مسائل کی وجہ سے لوگوں کو خوراک کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اور اسی باعث صورتِ حال خراب ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحران جتنا طویل ہو گا اتنے ہی زیادہ لوگ دوبارہ غربت کا شکار ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close