کشمیر

آئندہ الیکشن میں فاروق حیدر,سردارعتیق سمیت بڑے بڑے برج گرجائیں گے،بیرسٹر سلطان

جہالہ:آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں فاروق حیدر,سردارعتیق سمیت بڑے بڑے برج گرجائیں گے۔پی ٹی آئی کشمیر کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جب کہ دوسری سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔فاروق حیدر خود اپنے ممبران کو لوٹا کہہ رہے ہیں جبکہ لطیف اکبر نے اپنے ایک اجلاس میں اپنے ہی ممبران سے وفاداری کا حلف لیا ہے جبکہ مسلم کانفرنس قصہ پارینہ بن چکی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کے باضمیر اور باشعور کارکنوں کے لئے پی ٹی آئی کشمیر کے دروازے کھلے ہیں لیکن کسی سیاسی داشتہ کو پی ٹی آئی کشمیر میں شامل نہیں کریں گے۔پی ٹی آئی کشمیر کا امیج کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے۔جس طرح ایک گندی مچھلی سارے تالاب کو گندا کرتی ہے۔اسی طرح کچھ گندی سیاسی مچھلیاں پی ٹی آئی کشمیر کے تالاب کو گندہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔لیکن ہم اسے گندا نہیں ہونے دیں گے۔ ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق استحصالی قوتوں اور گندے انڈوں سے اس تالاب کو پاک رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں دھیرکوٹ میں جہالہ کے مقام پرپی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جلسہ عام کی صدارت نے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی فنانس سیکرٹری ذوالفقار عباسی نے کی۔ جبکہ اس موقع پر جلسہ عام سے راجہ آصف علی,پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ منصور،راجہ شجاعت،پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی فنانس سیکرٹری ذوالفقار عباسی،کرنل ریٹائرڈ ضمیر،راجہ امتیاز،بیگم امتیاز نسیم، توصیف عباسی،راجہ ظفر,صباء شمشادایڈووکیٹ,ساجد جاوید عباسی،راجہ شمشاد،سردار ماجد شریف،راجہ مسعود ایڈوکیٹ،شاہد انور،اشفاق شاہ، گردیزی،شیش خان، ساجد عباسی،طاہر عزیز، آصف بشیر، راجہ فہد، زاہد عباسی، منورعباسی ، اعجاز عباسی،چئیرمین مہتاب عباسی، کاشف شمشاد،سلمان سعیداوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل جب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مظفر آباد سے دھیرکوٹ کیلئے روانہ ہوئے تو ان کاراستے میں کوہالہ، چمن کوٹ، دھیرکوٹ ، جہالہ میںجگہ جگہ شاندارانداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔راجہ آصف علی، راجہ شجاعت،توصیف عباسی دیگر نے بڑے بڑے جلوسوں کے ساتھ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا استقبال کیا۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ان پر گل پاشی کی گئی اس موقع پر راستے کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے خیرمقدمی بینرز، قدآورپینافلیکس اور پارٹی کے جھنڈوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔انہیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے بہت بڑے جلوس میں جلسہ گاہ جہالہ لایا گیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنوں،یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف کے نوجوانوں نے عمران خان اور سلطان محمود چوہدری کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔اس موقع پراپنے خطاب میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آج یہاں جہالہ میں ہزاروں کا مجمع دیکھ کر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ انشاء اللہ آئندہ حکومت آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کشمیربنائے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیربن کر دکھایا ہے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پربھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ہم یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جسطرح وہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں اوریقین دلاتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے عوام وطن کی حفاظت اور دفاع میں انکے شانہ بہ شانہ انکا ساتھ دیں گے۔ اس جلسہ کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close