کشمیر

آزادحکومت کی نااہلی کے باعث 4کروڑ سے زائد کی رقم لیپس ہوگئی،سردار یعقوب

راولاکوٹ :سابق صدر وسابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کوووٹ دیں ، اس کے دو سال کے بعد ہماری کارکردگی ہم سے پوچھیں، پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی ، پیپلزپارٹی کے اقتدار ملنے کے بعد آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا ہم سے پوچھیں ، پی پی پی کا نعرہ ہی رائے شمار ی ہے ، موجودہ حکمران کشمیر کے انتہائی اہم موڑ پر کوئی کارکردگی پیش نہیں کر سکے ، اس وقت ہمارے پاس موقع تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے فلیش پوائنٹ کے طور پر سامنے رکھتے ، لیکن آزادکشمیر کے اقتدار پر قابض حکمرانو ںنے انتہائی مناسب موقع ضائع کردیا ، آزادکشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلائو اور سدباب کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ، 4ارب سے زائد کی رقم حکومت کی نااہلی کے باعث لیپس ہوئی ، وائرس کے دوران بے روز گار ہونے والے ٹرانسپورٹر ، مزدور ، دیہاڑی دار طبقے کو حکومت نے نظر انداز کیا ، حکومت کی طرف سے اس بے حسی پر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ستم ظریفی یہ ہے کہ دس سے بارہ سال تک ملازمت کرنے والے ملازمین کو فارغ کیاجارہا ہے ، یہ ملازمین محکموں کو اپنی زندگی کے قیمتی دس سے بارہ سال دینے کے بعد اب کہاں جائیں گے ، کیا روز گار کریں گے ، حکومت کو اپنی آنکھوں پر بندھی پٹی کھولنا ہوگی ۔ حکومت جان لے کہ یہ ملازمین لاوارث نہیں ، پاکستان پیپلزپارٹی ان ملازمین کے ساتھ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close