کشمیر

آزاد کشمیر میں جلد ایکشن فورس بنا کر انتخابی مہم تیز تر کرینگے،بیرسٹر سلطان

کوٹلی:آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آکر آزاد کشمیر میں کرپشن اور تعصب سے پاک معاشرہ قائم کریں گے۔ جس میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو تااور عوام کو بنیادی حقوق صحت ، تعلیم ہر ایک کو ملے۔ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے ہر فرد کیلئے ہیلتھ کارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جس سے اب کوئی بھی فردغربت کی وجہ سے لاعلاج نہیں رہے گا۔آزاد کشمیر میں جلد الیکشن فورس بناکر انتخابی مہم کو تیز تر کریں گے اس سکے ساتھ ساتھ پارٹی کو بھی مضبوط کرنا ہے تاکہ پھر بھرپور انداز میں انتخابی مہم کی طرف بڑھا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں راج محل قمروٹی میں ملک الیاس عزیز کی طرف سے اپنے اعزازمیں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام اورکوٹلی ایک ہوٹل کے افتتاح اور مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ اب آزاد کشمیر میں الیکشن کا بگل بج چکا ہے جبکہ آزاد کشمیر کی حکمران جماعت اپنے امیدواروں کو مختلف مدوں میں فنڈز دیکر لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ عوام اب اس کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے کی عیاریوں کو اچھی طرح سے سمجھ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر کے اقتدار کا سورج طلوع ہونے کو ہے اور پی ٹی آئی کشمیر آزاد کشمیر کے انتخابات انشا ء اللہ بھاری اکثریت سے جیتے گی۔کوٹلی میں عوام کا جم غفیر اس بات کی غمازی اور پیشگوئی کر رہا ہے کہ انشا ء اللہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کشمیر کی ہو گی کوٹلی اب پی ٹی آئی کشمیر کا قلعہ بن چکا ہے۔یہاں کی تمام سیٹیں پی ٹی آئی کشمیر جیتے گی۔سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر میں عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک ایسی حکومت قائم کریں گے جو عام آدمی کے مسائل حل کرے اور اسی طرح آزاد کشمیر میں بڑے بڑے پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور آزاد کشمیر معاشی لحاظ سے خود کفیل ہو۔ اس موقع پر میزبان الیاس عزیز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بھرپور ساتھ دیں گے۔اس موقع پر میزبان الیاس عزیز ملک اور سابق سیکریٹری ملک اکرم نے بھی خطاب کیا۔ ***

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close