کشمیر

تبدیلی سرکار سے عوام تنگ،وسطی باغ سے بڑی لیڈ کا دعویدار حلقے سے بھاگنے کا سرچ رہا ہے،مشتاق منہاس

باغ : پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے چیف آرگنائیزر آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات ، سیاحت ، سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ میں عوام کا خادم ہوں اور ان کی امانت انتہائی دیانتداری ، شفافیت اورٹرانسپرسی کے ساتھ ان تک پہنچانا چاہتا ہوں یہ ان پر کسی قسم کا احسان نہیں میں ان کا مقروض ہوں جنھوں نے 2016ء کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے اسمبلی کے اندر پہنچایا حلقہ وسطی باغ میں غرور تکبر کرنے والے میرے ووٹ صرف 4ہزار اور اپنے 16ہزار سے سٹارٹ لینے کا شوشہ چھوڑ رہے تھے آئندہ الیکشن سے قبل ہی وہ حلقہ چھوڑ کر دوسرے حلقہ سے الیکشن لڑنے کا سوچ رہے ہیں تبدیلی سرکار نے پاکستان کے اندر بھوک ، افلاس ، مہنگائی کا طوفان برپا گیا جس پر عوام انھیں بددعائیں دے رہی ہیں کہ خدایا ایسے حکمرانوں سے ہماری جان چھوڑا حلقہ وسطی باغ میں ہرہفتہ ایک نیا امیدوار گاڑی پر کھڑا کرکے اس کا تعارف کرا رہے ہیں وہی یہ الیکشن لڑے گا کسی ایک بندے کو سامنے لایا جائے کہ یہ ہمارا امید وار ہے آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پورے آزادکشمیر میں 2016 کے الیکشن سے بھی زائد سیٹیںلے گی اور باغ کی تینوں سیٹیں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ہیں حلقہ وسطی باغ میں بلاتخصیص تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹھیاں کے مقام پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل وزیر حکومت اور ان کے ساتھی کوٹھیاں سنٹرپہنچے تو ان کا مقیدالمثال استقبال کیا گیا اور ایک بڑے جلوس کی شکل میں ان کو پنڈال میں لایا گیا ۔اور منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جنوبی باغ ک یتاریخ کا بڑا سیاسی پروگرام تھا اس جلسہ کی صدارت سابق امید وار اسمبلی حلقہ وسطی باغ حاجی سردار اورنگزیب صدیق نے کی جبکہ پونچھ ڈویژن PML(N)کے نائب صدر راجہ عبدالحفیظ کفل گڑھوی رابطہ آفیسر ہمراہ وزیر اعظم راجہ امتیاز طاہر بزرک راہنماء پی ایم ایل (این ) سردار انورخان ایڈووکیٹ ۔میونسپل کارپوریشن باغ کے ایڈامنسٹریٹر سردار ارشد آزاد، ضلع کونسل باغ کے ایڈمنسٹریٹرراجہ سعید انقلابی ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار مقصود شمسی ، سردار احمل چغتائی ، سردار عثمان سدوزئی ، ڈاکٹر راجہ سلیم منہاس ، سردار ابرار چغتائی ، راجہ اسد منہاس ، سردار عاشر قمریز ، نوید اکبر ، سردار عامر نعیم ، طارق شریف ، سردار مختیار خان ، سردار لیاقت بیگ ، سردار عارف مغل ، حاجی سردار الطاف خان ، سردار مختیار خان ، سردار مقصود خان، سید عبدالرزاق شاہ ، سردار اظہر انور مولانازبیر نقشبندی ، سردار حاجی افتخار مغل ، سردار نزاکت سردار سرفرار سدوزئی سردار محمد شہزاد صحافی ، سردار محمد شہزاد اسلم سردار ارشاد شجاآبادی ، حافظ عبدالجلیل اور دیگر کئی مقررین نے خطاب کیا ۔ وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد خان منہاس نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جنوبی باغ کے ایک ایک شخص کا مقروض ہوں اور شکر گزار ہوں کہ آپ لوگوں نے جس خلوص ،محبت پیار کے ساتھ میرا اور ساتھیوں کا والہانہ استقبال کیا ہم ووٹوں کے سودگر نہیں اور نہ ہی کام کرکے ووٹ لینا چاہتے ہیں ہم آپ کے کام کریں گے ووٹ آپ ان کو دیں جس پر آپ کا ضمیر مطمن ہوتا ہو اگر ووٹ کے تقدس کا غلط استعمال کیا گیا تو اللہ کے ہاں بھی پکڑ ہو گی حلقہ وسطی باغ بالخصوص جنوبی باغ کے لوگوں کو تعصب اور علاقائی برادی ازم کے نام پر ہمیشہ لیڈروں نے آپ کے حقوق غصب کئے ہیں ۔ اور بھائیوں کو بھائیوں سے لڑاکر اپنی سیاست کرتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close