کشمیر

مقبوضہ کشمیر ،سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ،2بھارتی فوجی زخمی،متعدد کشمیری نوجوان گرفتار

سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تلاشی آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ضلع پلوامہ کے مارول علاقے میں منگل کو بھارتی فوج نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ کے پی آئی کے مطابق اسی دوران حریت پسندوں نے فوج پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے ۔ ادھر اونتی پورہ میں بھارتی فورسز نے متعدد نوجوانون کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گاندربل میں فورسز نے 3 نوجوانون کو گرفتار کر لیا ہے ارشد احمد خان ولد محمد الطاف خان ساکن وائل وڈر گٹلی باغ، ماجد رسول راتھر ولد غلام رسول راتھر ساکن بیہامہ اور محمد آصف نجار ولد عبد ال رزاق نجار ساکن بیہامہ گاندربل کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ہونے والون کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے۔ ادھر اونتی پورہ سے2 نوجوانوںرئیس الحسن ساکن گڈی کھل اور مشتاق احمد میر ساکن ڈاڈہ سرہ کو گرفتار کیا گیا۔غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میںایک فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف اوردو دیگر صحافیوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ صحافی آج صبح ضلع کے علاقے کاکہ پورہ میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے شروع کئے جانیوالے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی کوریج کرر ہے تھے ۔کامران یوسف نے بھارتی فورسز کی طرف سے تشدد کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ سب ڈویژنل پولیس افسر اور ان کے ہمراہ دیگر پولیس اہلکاروںنے ان کا تعاقب کیا اور لاٹھیوں سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔ سری نگر میں 4جی انٹرنیٹ پر مسلسل پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیمونسٹ پارٹی مارکسسٹ نے کیا تھا۔ کے پی آئی کے مطابق اس موقع پر 4جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ سرینگر کی پریس کالونی میں سی پی آئی ایم کے بیسوں کارکن جمع ہوئے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔قبل ازیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنرMichelle Becheletنے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی حکومت کا گزشتہ سال 5اگست کے یکطرفہ اقدام اور اس کے بعد نئے ڈومیسائل قانون سے پورے مقبوضہ علاقے کے عوام میں شدید بے چینی پیدا ہو رہی ہے انسانی حقوق کی ہائی کمشنرنے اپنے بیان میں کہاکہ بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سمیت شہریوں کے خلا ف بھارتی فوج اور پولیس کا تشدد جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close