کشمیر

دھونس دھاندلی کادورختم،آزادکشمیرمیں آئندہ پھرن لیگ حکومت بنائیگی،فاروق حیدر

میرپور:وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیروصدرمسلم لیگ ن راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن خدمت خلق کرنے والی جماعت ہے۔ میرے قائد میاںمحمدنوازشریف ہیں۔ مسلم لیگ ن پانچ سالہ کارکردگی کی بناپرآئندہ بھی حکومت بنائے گی اور 2021 کابجٹ بھی ہم ہی پیش کریں گے۔ میراکسی کے ساتھ کوئی جھگڑانہیں ہے اور نہ ہی کوئی ذاتی ایجنڈا ہے۔ اگر بلاوجہ کسی نے الجھنے کی کوشش کی تومجھے بھی سینگ اڑانے میںمزاآتاہے۔ ہم جواب الجواب کی سیاست نہیں کرناچاہتے ۔اب دھونس دھاندلی اور برادری ازم کادورختم ہوچکاہے۔لوگ بھی باشعور ہیںوہ کسی دھوکہ میں نہیں آئیں گے۔ عوام جس پراعتماد کریں گے اس کے سرہی تاج سجے گا۔ سیاست میں تلخی کی فضاء پیدانہیں کرناچاہتا۔ الیکشن کمیشن کے تحت آزادکشمیرمیں فری اینڈفیئرالیکشن کروائیں گے۔ کارکن جماعت کااثاثہ ہیں انھوںنے جس طرح گزشتہ سوا چار سالوں میں حکومت کی پالیسیوں پر ڈٹ کرساتھ دیااسی طرح وہ آئندہ الیکشن میں ایک بارپھراسی جذبے سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے محنت کریں تاکہ خطہ میں مثالی تعمیر وترقی ،قانون وانصاف کابول بالا، حق دار کواس کاحق مل سکے اورمسئلہ کشمیر کے حوالے سے حکومت دنیاکے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے گزشتہ روز ضلع میرپور اوربھمبرسے اہم سیاسی شخصیات ،مسلم لیگ ن، یوتھ ونگ،خواتین، وکلائ، ڈاکٹرز سمیت درجنوں وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیرپاورڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمد، سابق وزیرحکومت ،چوہدری محمد سعید، سابق امیدواراسمبلی نذیرانقلابی،سابق وزیرمحترمہ ناہید طارق،سابق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمدخان،انورغازی ،سابق ڈی جی ادارہ ترقیات چوہدری اعجاز رضائ،حاجی راجہ منیراللہ خان، جام اظہرایوب ،طارق اسماعیل،میمونہ شاہ،ارشاد ادریس،نعیم النسائ،ارقم عاشر،زرغام،راجہ زبیر اصغر،راجہ وسیم، خواجہ منیر لون،چوہدری مزمل،ناصر انصاری،چوہدری عارف،راجہ عامر،صدرڈسٹرکٹ بار مرزا قمر ایڈووکیٹ،راشد بٹ ایڈووکیٹ،رزاق کشمیری ایڈووکیٹ،یوتھ ونگ کے یاسر منشائ،راجہ قیصر،محسن جرال،کامران طالب، ڈاکٹر عدنان مرغوب،راجہ شاہد،چوہدری عظیم، راجہ شعیب عابدسمیت درجنوںوفود نے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انھیں مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالنے کے بعد آزاد خطہ کے نظام حکومت، وقار اور اختیار کومضبوط کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close