کشمیر

جی بی کوصوبہ بناناشہداء سے غداری،فاروق حیدر

نیلم:وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان چار روزہ دورہ پر نیلم پہنچ گئے۔چلہانہ باب نیلم پر سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر،ڈی سی نیلم محمود شاہد،ایس پی ساجد عمران،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نواز اعوان ،ضلعی صدر مسلم لیگ ن ارسل خان اور دیگرلیگی کارکنان،ضلعی انتظامی آفیسران نے استقبال کیا ۔چلہانہ سے آٹھ مقام مختلف مقامات پرکارکنان مسلم لیگ ن نے استقبال کیا،کنڈل شاہی کے مقام پر 2کروڑ 37لاکھ کی لاگت سے تعمیر سائنس کالج کنڈل شاہی کا سنگ بنیاد رکھا دیا گیا۔علاوہ ازیں پالڑی آٹھمقام کے مقام پر 5کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سسپنشن برج کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے پالڑی اور دودھنیال کے مقامات پر دوپلوں کا افتتاح جبکہ پر 1ارب سے زائد کے دو بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ وزیر اعظم نے اٹھمقام تا کیل 37کلو میٹر روڈکا سنگ بنیادرکھا جس پر90کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیر اعظم نے ماڈل سائنس کالج کنڈ شاہی نیلم کی عمارت کا سنگ بنیا د بھی رکھا جس پر 13کروڑ سے زائد لاگت آئے گی۔اس موقع پر سپیکرقانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر،ڈپٹی کمشنر نیلم ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم اور دیگر انتظامی آفیسران کارکنان مسلم لیگ ن ہمراہ تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے ساڑھے چارسالہ دور میں ریاست میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کیا۔لائن آف کنٹرول پر بسنے والے نیلم ویلی کے عوام تحریک آزادی کشمیر کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں یہاں کے عوام نے مشکل ترین حالات میں اپنی زندگی کوخطرے میں ڈال کرتحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑی،نیلم ویلی شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے ۔کشمیری عوام اپنے بنیادی حق حق خودارادیت سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوں گے تقسیم کشمیر کے کسی بھی فارمولے کو قبول نہیں کریں گے۔ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا لاکھوں شہیدوں کے خون سے غداری ہوگی تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے عوام کسی بھی صورت تقسیم کشمیر نہیں ہونے دیں گے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم خطہ میں دیر پا امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔بھارت کشمیر یوں کی نسل کشی کررہاہے لیکن کشمیری بھارتی گولیوں کی بوچھاڑ میں بھی پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستانی پرچم کو سر بلند کیے ہوئے ہیں۔حکومت آزادکشمیر نے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے شہریوں کی جانوںکی حفاظت کے لیے پختہ بنکر کی تعمیر کاکام تیزی سے جاری ہے حکومت آزاد کشمیر نے بھارتی فوج کی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ جات کو دوگنا کردیا ہے شہداء کے بچوں اور اہل خانہ کی کفالت کے لیے مستقل بنیادوں پروظائف کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے پوری کوشش ہوگی کہ لائن آف کنٹرول کے باسیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریاست میں تعمیروترقی کا انقلاب برپا کیا ہے ۔ حکومت آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں پہلی بار شفاف پی ایس سی اور این ٹی ایس کا نظام لاکر میرٹ پر پڑھے لکھے نوجوانوں کو باعزت روزگار دیا۔نیلم ویلی کو ترجیحی بنیادوں پر اضافی فنڈز فراہم کیے ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہے بیشتر منصوبہ جات مکمل ہوچکے ہیں سپیکر اسمبلی وایم ایل کے نیلم شاہ غلام قادر کی خصوصی محنت اور کاوشوں کے سے نیلم ویلی کو ترقی اور خوش حالی کی راہ پر گامزن کردیا اور نیلم میں مزید بھی ان کی خواہش اور ڈیمانڈ کے مطابق ترقیاتی منصوبہ جات دیے جائیں گے موجودہ آزادحکومت کی کاوشوں سے ریاست کا ترقیاتی بجٹ دو گنا اضافہ ہوا ہے جس پر میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو آئینی طور پر بااختیار بنانے کے لیے شاہد خاقان عباسی نے بہت تعاون کیا ہے موجودہ وفاقی حکومت تیرہویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے لیے آزادحکومت پر دبائو ڈال رہی ہے لیکن اس کا خاتمہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزراء آزاد کشمیر کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں کشمیری عوام اب بیدار ہوچکے ہیں آزادکشمیر میں وہ لو گ بھی حکمرانی کا خواب دیکھ رہے ہیں جواتوار کو جمعہ پڑھنے نکل جاتے ہیں۔پی ٹی آئی کا وفاق میں حشر عوام نے دیکھ لیا ہے ملک اس وقت دیوالیہ ہوچکا ہے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں آزاد خطہ میں ان کو امیدوار نہیں مل رہے ہیںدوسری جماعتوں سے امیدوار خریدنے کے لیے بولیاں لگائی جارہی ہیں گلگت بلتستان کے الیکشن میں تاخیری حربوں کا استعمال وہاں سے امیدواروں کا نہ ملنا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان بالائی نیلم آج شاردہ، اور کیل میں عوامی اجتماعات سے خطاب متعدد ترقیاتی منصوبہ جات کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے وزریر اعظم فاروق حیدر کے ہمراء ، وزراء چوہدری عزیز ، کرنل وقار نور ، احمد رضاء قادری بھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close