کشمیر

دشمن فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاکوسبوتاژکرناچاہتاہے،تدارک کرناہوگا،فاروق حیدر

مظفرآباد : وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ دشمنان پاکستان ایک خطرناک سازش کے تحت یہاں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاکو سبوتاژکرکے ہمیں باہم دست وگریبان کرناچاہتے ہیں جسکاہم نے بروقت تدارک نہ کیاتوپھرہماری داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔انہوں نے کہا کہ تفرقہ ایسازہر ہے جسکاکوئی تریاق نہیں یہ ایسی آگ ہے جوچشم زدن میں پورا آشیانہ خاکسترکردیتی ہے۔ دریںا ثناء وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر آزادکشمیر کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپاہیوں پر ہمیں فخر ہے جنہوں نے ہمارے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آباد ی پر بلا اشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت کی جس سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا جبکہ شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے شہید سپاہی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ دھرتی ماں پر اپنی جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارا سرمایہ افتخار اور کشمیری عوام کی محافظ فوج ہے۔انہوں نے کہا انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری پاک فوج کے ساتھ ملکر بھارتی فوج کے قدم مقبوضہ کشمیر سے اکھاڑ کر پھینک دیں گے۔انہوں نے کہا بھارتی فوج اپنی بزدلانہ حرکتوں سے نہ تو کشمیری عوام کو خوفزدہ کر سکتی ہے اور نہ ہی پاک فوج جیسی جری اور بہادر فوج کو مرعوب کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا جب تک ہمارے پاس وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے بہادر بیٹے موجود ہیں کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close