انٹر نیشنل

پاکستان نے طالبان کو تشدد میں کمی پرقائل کیا، زلمے خلیل زاد کا اعتراف

نیویارک :امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ایک بار پھر افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کیا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغان امن کیلئے دو سال سے جاری ہماری کوششوں میں پاکستان مدد گارثابت ہوا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات اور تشدد میں کمی کی ترغیب دی۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان افغان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے سلسلے میں بھی مددگارثابت ہوا کیونکہ پاکستان افغانستان میں امن کو ملکی امن کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام افغان 42 سال میں پہلی بار ایک میز پر بیٹھے ہیں، یہ امید اور موقع کا لمحہ ہے مگر اس لمحے کے اپنے چینلجز بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان رہنما اور طالبان غلطیاں دہرانے کے بجائے پرْامن حل پر رضامند ہو جائیں۔امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ ہم پاکستان افغانستان کو دہشتگرد اور انتہاپسند گروپوں کے لیے اپنی زمین استعمال نہ کرنے دینے کا معاہدہ کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور امید ہے کہ اس کے حوصلہ افزا نتائج ملیں گے۔زلمے خلیل زاد نے خبردار بھی کیا کہ افغان امن مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا اپنے قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close