کشمیر

کشمیریوں کابہت خون بہہ چکااقوام متحدہ تنازع کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے،فاروق حیدر

اسلام آباد:وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرنے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد ی اور انتہاء پسندی کا سامنا کررہے ہیں۔آزادکشمیر کے لوگوں میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے حوالہ سے شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ حریت رہنمائوں کو عقوبت خانوں میں ڈال کر کے ان پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی اس ماں پر کیا گزرتی ہے جب اس کا جوان بیٹا صبح گھر سے صیحح سلامت جاتا ہے اور شام کو اس کا جنازہ آجاتا ہے ۔ آئے روز خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے اور معصوم بچوں کو لاپتہ کر دیا جاتا ہے۔مقبوضہ وادی شہداء کے مقدس خون سے معطر ہے۔کشمیریوں کا بہت خون بہہ چکا ہے،مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ عملی اقدامات اٹھائے ۔ اگر مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیا گیا تو اس کے اثرات پوری دنیا تک جائیں گے ۔ گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام فوجی محاصرے ہیں ۔ کشمیریوں کی نسل کشی اور ان کی املاک کو جلایا جارہا ہے۔مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے ہندو انتہاء پسندوں کو ڈومیسائل جاری کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کومسئلہ کشمیر کی صورتحال پر عملی کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے کیلئے اقدامات کرنا چاہئیں ۔قبل ازیں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر برانچ کے ایڈمنسٹریٹر کرنل سردار طاہر یونس نے ملاقات کر کے ریڈکریسنٹ کے پروگراموں کے بارے میں تفصیلاًبات چیت کی اور وزیراعظم آزادکشمیر کو ریڈ کریسنٹ نے آزادکشمیر میں جاری پروگرام نیلم میں برفانی تودے سے متاثرہ خاندانوں کے لئے شیلٹرز او ر دیگر ساما ن کی فراہمی ،500خاندانوں میں کیش گرانٹ کی تقسیم ، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے آزادکشمیر میں پاکستان ریڈکریسنٹ آزادکشمیر کی برانچ کی طرف سے کئے گئے اقدامات جن میں محکمہ صحت عامہ کو کروناسے نمٹنے کے لئے حفاظتی سامان کی فراہمی ، ضلعی انتظامیہ و دیگر ادارہ جات کو حفاظتی سامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کرونا سے متاثرہ غریب و نادار خاندانوں میں کیش گرانٹ اور راشن کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کریسنٹ آزادکشمیر کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیااور کرنل سردار طاہر یونس کی ادارے کے لئے مثبت کوششوں کو سراہاہے اور کہا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر برانچ دکھی انسانیت کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close