پاکستان

جلسے کریں یا دھرنے دیں این آر او نہیں ملنا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے سینیٹرفیصل جاوید اورذیشان خانزادہ نے ملاقات کی، اس ملاقات میں فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے بحالی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پراسلامی تاریخ پرمبنی فیچرفلمزاورڈرامے مقامی سطح پربنانے پرغورکیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نوجوانوں کی مثبت اورتعمیراتی سرگرمیاں بڑھانے پربھی زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، رواں ہفتے ٹائیگر فورس کے کنونشن میں نوجوانواں سے خطاب کریں گے۔سینیٹرفیصل جاوید اورذیشان خانزادہ سے ملاقات کے دوران ملاقات میں سیاسی معاملات اوراپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پربھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اقتدارسنبھالنے کے پہلے دن ہی کہا تھا کہ لوٹ مارکرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے، کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہو گی۔ یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں انہیں این آراونہیں ملنا۔وزیر اعظم عمران خان نے انضمام شدہ علاقوں کے لئے تمام ضروری مالی وسائل فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت انضمام شدہ علاقوں کی بلا تعطل تعمیر و ترقی کے لئے پرعزم ہے،صوبوں کے محاصل اور آمدن کی ضلعی سطح پر شفاف اور منصفانہ تقسیم صوبوں میں یکساں تعمیر و ترقی کے عمل کے لئے از حد ضروری ہے،ماضی کی حکومتوں میں وسائل کا بڑا حصہ سیاسی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے محض چند علاقوں تک محدود کر دیا جاتا تھا جس سے پس ماندہ علاقوں میں تعمیرو ترقی کا عمل متاثر ہوا اور ان علاقوں کی عوام میں احساسِ محرومی نے جنم لیا،صوبائی سطح پر آمدن بڑھانے کے لئے آؤٹ آف باکس سلوشنز پر غور کیا جائے۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ خیبرپختونخواہ خصوصاً انضمام شدہ علاقوں اور صوبہ پنجاب کے ترقیاتی ضرورتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد احمد چوہدری، عمر ایوب خان، مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، وزیرِ خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا و دیگر سینئر افسران کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وزیرِ خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت، چیف سیکرٹری پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں اور صوبہ پنجاب کی ترقیاتی ضرورتوں اور صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت انضمام شدہ علاقوں کی بلا تعطل تعمیر و ترقی کے لئے پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close