پاکستان

وقت کیساتھ پیمرا کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی،شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ پیمرا احسن انداز سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے،امید ہے وقت کیساتھ پیمرا کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی،متعلقہ وزارت ہونے کے باعث پیمرا کے ساتھ ہمارا رابطہ اور اشتراک بہت اہم ہے۔ بدھ کو پیمرا ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پیمرا نے مانیٹرنگ کا اعلی اور معیاری میکانزم قائم کیا ہے،متعلقہ وزارت ہونے کے باعث پیمرا کے ساتھ ہمارا رابطہ اور اشتراک بہت اہم ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ رابطہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اور معلومات کے تبادلے کیلئے نہایت ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیمرا احسن انداز سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے،امید ہے وقت کیساتھ پیمرا کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ عوام تک معیاری اور مصدقہ معلومات کی فراہمی بہت اہم ہے،وزارت اطلاعات اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایسے مواد کو سامنے لایا جائے جو ہماری ثقافتی اور مذہبی اقدار کے مطابق اور عوامی و ملکی مفاد میں ہو۔انہوںنے کہاکہ امید ہے یہ ادارہ مستقبل میں بھی خلوص اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے گا تاکہ اس سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز اور پاکستان کے عوام مطمئن رہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پیمرا عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرے۔اس سے قبل وزیر اطلاعات کو چیئرمین پیمرا کی جانب سے ادارے کی ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اطلاعات نیاس موقع پر پیمرا مانیٹرنگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close