کشمیر

پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آ چکا ہے،مشتاق منہاس

باغ : مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آ چکا ہے۔عام آدمی کی زندگی مشکل ہو چکی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے جھوٹے ترجمان عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 300 فیصد سے بھی زائد اضافہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی انتہائی متاثر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی ،پٹرول پر ٹیکس ،گیس کے بلوں میں اضافہ ،بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور گندم کی عدم دستیابی مہنگائی کی بنیادی وجوہات ہیں جن کو ٹھیک کئے بغیر مہنگائی کم نہیں کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کے پاس یونین کونسل کو چلانے کی اہلیت نہیں تھی ان کے حوالے پورا ملک کر دیا گیا جس کی وجہ سے ملک کا برا حال ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا اس اناڑی حکومت نے پاکستانی معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر انہیں بروقت نہ روکا گیا تو ملک کی حالت ایسی نہج پر پہنچ جائے گی جہاں سے واپسی کا راستہ مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہی وہ اہلیت ہے جو ملک کو اس گرداب سے نکال سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close