پاکستان

اپوزیشن کے احتجاج سے حکومت نہیں نظام رخصت ہو سکتا ہے،شاہ محمود کا انتباہ

ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپوزیش پر واضح کیا ہے کہ اپوزیشن جو کھیل کھیل رہی ہے اس سے نظام تو رخصت ہوسکتا ہے ،آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا ،آپ اپنے مقاصد کیلئے قومی اداروں اور کو جمہوریت نقصان نہ پہنچائیں ، لوگ سمجھتے ہیں پی ڈی ایم اتحاد غیر فطری ہے، سڑکوں پر آکر اور جلسوں سے حکومت کو رخصت کرنا ماضی کی روایت ہے،عوام اپوزیشن کی سازش پوری نہیں ہونے دیں گے، کچھ قوتوں کو سی پیک چبھتا ہے ، سی پیک اپنی منزل تک پہنچے گا، اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا پاکستان کے مفاد میں نہیں، افواج پاکستان کا قیام امن میں کلیدی کردار ہے، ، آپ جتنا ورغلا لیں آپ کو ناکامی ہو گی،بلاول بیٹا بھارتی بیانیے کا حصہ نہ بنیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم متحد ہے، حکومت کی کشمیر پالیسی بالکل واضح ہے ،اس میں کوئی لچک نہیں،سعودیہ سے تاریخی تعلقات کا پورا تحفظ کرتے ہیں، میرا تعلق تو عرب کے قریش قبیلے سے ہے،سندھ میں تیر لوگوں کے سینوں میں پیوست ہو گیا ہے، بلاول بیٹا بھٹو کے نام پر کتنی بار ووٹ لو گے، کتنی بار وہی فلم چلاوئو گے ، اسٹیج سے وزیرِ اعظم نواز شریف کے نعرے لگتے ہیں تو پی پی کا کارکن لاتعلق دکھائی دیتا ہے،مولانا فضل الرحمن نے خالی اسٹیڈیم میں مکمل خطاب کیا، اپوزیشن کے جلسے میں کوئی ربط نظر نہیں آیا، ہم اپوزیشن کو فری ہینڈ دیا ،ہمدردی حاصل کرنے اور ناکامی کی پیش بندی کیلئے اپوزیشن نے گرفتاری کا موقف اپنایا ،ہم سیاسی لوگ ہیں ،دوسروں کے جلسے نہیں روکتے ،آپ کی کوئی سازش پاکستان کے عوام پوری نہیں ہونے دیں گے۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگوں کی رائے میں پی ڈی ایم وقتی اور منفی اتحاد ہے، اپوزیشن کو اپنے کیے کا خوف ہے، ان کے کیسز منطقی انجام کے قریب پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ایک کھلاڑی نے کہا کہ دسمبر سے پہلے حکومت کو رخصت کر دیں گے ، (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی نے پانچ پانچ سال پورے کئے مگر عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ نظام رخصت ہونے سے اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، اگر آپ آئے تو چل پائیں گے؟ کوئی چلنے دے گا؟ اپوزیشن اپنی خواہشات اور سازش سے حکومت کو رخصت نہیں کر سکتی، عوام سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کا اتحاد وقتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ ختم ہونے سے پہلے لوگوں نے قلعی کھول دی، عوام گوجرانوالہ کے پی ڈی ایم کے جلسے سے لا تعلق رہے، یہ جلسہ معمول کا تھا، اس جلسے میں سمندر امڈ آیا کے دعوے کے شیرازے بکھر گئے، لوگ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو مہنگائی کا ذمے د ار نہیں ٹھہراتے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ مسائل حل کر سکے، مسائل حل کر سکتے ہوتے تو اپوزیشن کو ماضی میں موقع ملا تھا، لوگ سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد ہے، مختلف الخیال لوگ اپنے کیے کے خوف سے ایک ہو گئے ہیں، اپوزیشن کو اپنے کیسوں کے منطقی انجام کے قریب پہنچنے کا خوف ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close