کشمیر

حکومت عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،شاہ غلام قادر

نیلم:سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ شاہراہ نیلم کی تعمیرسے شہریوں کو بنیادی سہولیات دیلیز پر میسر آئیں گی سیاحت میں ترقی ہوگی ۔سڑکوں کی تعمیر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔شاہراہ نیلم فیز شاردہ سے کیل کی تعمیر کامعائنہ کیاگیا، دشونٹھر نالے پر پلوں کی تعمیر سمیت کیل کے گردونواح میں ترقیاتی ہدف مکمل کرینگے ۔ادارے عوامی خدمت میں پیش پیش رہیں ،حکومت عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی ۔شاہراہ نیلم کی تعمیر سمیت رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے رسل ورسائل میں آسانی اور ترقی کی منزل قریب آئے گی ۔ دورے کے دوران کیل ، نالہ شونٹھر ،کیل مرکز ، کھکھیاں میں کارکنان سے کارنر میٹنگ میں اظہار خیال ۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر دورہ حلقہ انتخاب کے دوران کیل کے گردونواح نالہ شونٹھر ، کھکھیاں مرکز کیل میں کارکنان سے کارنر میٹنگ کی ۔ ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیاگیا۔ نئے منصوبوں کیلئے تجاویز بھی لی گئیں ۔سپیکر اسمبلی کاکیل پہنچنے پر کیل شیخ بیلہ کے مقام پر شاندار استقبال کیاگیاہے پھولوں کے ہار ڈال کر خوش آمدید کیاگیا۔دورے کے دوران معانین خصوصی ہمراہ سپیکر ارسل خان صدیقی ، خواجہ بشیر احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام نبی ،اے ڈی لوکل گورنمنٹ راجہ محمداشرف ، ایس ڈی او ارشاد اعوان کے علاوہ مقامی لیگی رکن،بابو گل ریحان،بابو عطااللہ ، عبدالحمید قریشی ،ظفر پائیر ، راجہ ہدایت اللہ،، ظفر میر ،،امتیاز درانی ، بگوامین، چودھری خان ولی، شیخ رحمت اللہ سمیت دیگر کارکنان دورے کے دوران ہمراہ رہے ۔ کیل کھکھیاں کے مقام پر سابق امیدواراسمبلی قاری مطلع الرحمن نے تفصیلی ملاقات کی اور سپیکر اسمبلی کے وادی نیلم کے لیے اقدامات کوسراہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close