پاکستان

حکومت مہنگائی بے روزگاری پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی، سراج الحق

میانوالی:مرکزی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی بے روزگاری پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے حکمرانوں کے تبدیلی کے سارے اعلانات ٹھپ ہو چکے عوام کنگال ہو چکے ہیں انکی بہتری کا ان کے پاس کوء شیڈول ہی نہیں یہ باتوں والی تبدیلی ہے اپوزیشن کے سارے چور اکٹھے مل کر ایک دوسرے کی چوری کو تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں یہ چالیس چوروں کا ٹولہ ہی ہے عوام کی بات صرف جماعت اسلامی کررہی ہے. 22 اکتوبر کو جماعت کا اعلی سطحی اجلاس ہو رہا ہے جس میں قوم کے لئے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی عبدالوہاب خان نیازی کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میانوالی میں آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک طرف قانون سازی میں حکومت کی سپورٹ کرتی ہیں اور دوسری طرف وہ اسی حکومت کو گرانے اور رخصت کرنے کی باتیں کرتی ہیں عوام کے لئے ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے یہ صرف اپنے مفادات کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ان جماعتوں کے اسی کردار کی وجہ سے ان کا ساتھ دینے سے انکار کیا. پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر ہیں سارے اشرافیہ اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے کبھی ن لیگ کبھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوتے ہیں اور آج کل یہ پی ٹی آئی میں شامل ہیں کل کسی اور پارٹی میں ہوں گے. سینیٹر سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی عوام کی بات کرتی ہے اور عوام کے لئے جدوجہد کررہی ہے.ہم مہنگائی کے خلاف بہت جلد تحریک کا اعلان کر رہے ہیں.مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں. عام اشیائے ضرورت گھی چینی دال کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی ہیں اس صورت حال میں جماعت اسلامی غریب عوام کی آواز بنے گی اور اس کے حق کے لئے آواز بلند کرے گی.موجودہ حکومت نے کشمیر کے مسئلے پر مکمل پسپائی اختیار کی ہے. اب حکمران کشمیر کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتے. کشمیر کے مسئلہ پر حکومت کی پالیسی ادھر ہم ادھر تم والی ہے.اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد ،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالرحمن فاروق، ضلعی سیکرٹری اطلاعات عنایت اللہ کامران و جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں و کارکنان کی کثیر تعداد میں موجود تھی. سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کی جماعت اسلامی کے لئے خدمات کو سراہا. انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلیے دعا کی. اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد ،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالرحمن فاروق، سابق امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی عبدالوہاب خان نیازی ،امیر جماعت اسلامی موچھ قمر عباس و جماعت اسلامی کے رہنماؤں و کارکنان اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شریک تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close