کشمیر

نواز شریف کے انقلابی خطاب نے کٹھ پتلیوں کی نیندیں حرام کر دیں،مشتاق منہاس

باغ : مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کے تاریخی اور انقلابی خطاب نے کٹھ پتلیوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران نیازی نے قائد پاکستان کے خطاب کے بعد جو حرکتیں کیں اس طرح تو کوئی کھلنڈرا بچہ بھی نہیں کرتا یہ وہ سوغات ہے جو قوم پر مسلط کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نالائق اور نااہل ٹولے کا جانا اب ٹھہر چکا ہے ملک کا ستیاناس کر دیا گیا ہے مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف عوام کی امنگوں کے ترجمان ہیں اگر انہیں اپنی مدت اقتدار مکمل کرنے دی ہوتی تو پاکستان اسوقت ایشیاء کی تیز ترین معیشت ہوتا۔انہوں نے کہا حقیقی جمہوریت کے چلنے میں ہی ملک کی بقاء ہے محلاتی سازشوں سے فوری مقاصد تو حاصل کر لئے جاتے ہیں مگر اس سے دیرپا مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے اور ملک کا نقصان ہوتا ہے جو آگے چلنے کی بجائے پیچھے کی جانب چلنے لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا نااہل ٹولہ اب آزادکشمیر میں جھوٹ کی سیاست کرنے کا سوچ رہا ہے اور وہ مسلم لیگ ن کی ترقی کے سفر کو روکنے کیلئے پلاننگ کر رہا ہے مگر کشمیری عوام اس نالائق ٹولے کو مسترد کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو معاشی اور ترقیاتی انقلاب برپا کیا ہے اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ اگلے انتخابات میں بھی لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close