پاکستان

پی ڈی ایم صرف شو کررہی ہے جس میں پاور نہیں،شبلی فراز

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات ونشریات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم صرف شو کررہی ہے جس میں پاور نہیں ، ان کی نہ کوئی سمت ہے، نہ کوئی پلان اور نہ ہی ان کے نظریات اور موقف ایک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ اپو زیشن کا جلسے صرف پاور شو ہے ان کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں، ان کے پاس عوام کے لئے کچھ نہیں نہ ہی ان کی کوئی سمت ہے، نہ کوئی پلان اور نہ ہی ان کے نظریات اور موقف ایک ہیں۔ انہو ںنے مزید کہا کہ اس مرتبہ مولانا فضل الرحمان سے پہلے تقریر کرا لیں، خالی کرسیوں سے تقریر کرانا ان کا مذاق اڑانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close