انٹر نیشنل

کابل، پولیس ہیڈکوارٹرکے سامنے کاربم دھماکہ،20 افراد جاں بحق

کابل :افغانستان کے مغربی صوبہ غور میں پولیس ہیڈکوارٹرکے سامنے کاربم کے زورداردھماکہ میں کم از کم20 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افرادمیں افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور افغان شہری شامل ہیں۔ افغان میڈیا نے افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ غور کے صدرمقام فیروزکوہ میں ا توار کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً سوا گیارہ بجے بارود سے بھری ایک کار میں صوبائی پولیس دفتر کے سامنے دھماکہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ممکنہ طورپر یہ خودکش کاربم دھماکہ تھا جس میں 20 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔ افغان حکومتی اہلکاروں کے مطابق جاں بحق افراد میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور افغان شہری شامل ہیں جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں قریب کئی سرکاری دفاتر واقع ہیں جن کی عمارتوں کو بھی شدیدنقصان پہنچا۔دھماکے کے نتیجے میں کئی سرکاری و نجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔دھماکہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرلیا۔صوبائی گورنر کے ترجمان عارف کے مطابق دھماکہ انتہائی طاقتور نوعیت کا تھا۔فوری طورپر کسی تنظیم نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close