کشمیر

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر بھارت سفارتی سطح پر الگ تھلگ ہوتا جا رہا ہے،شہریار آفریدی،بیرسٹر سلطان

اسلام آباد:آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اسلام آبادمیں پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی سے ون آن ون ایک گھنٹے کی تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پردونوں رہنمائوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تیزی سے حل کی طرف بڑھ رہا ہے بھارت کے تھنک ٹینکس بھی اب یہ بتا چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت دنیا میں سفارتی سطح الگ تھلگ ہو تا جا رہا ہے۔ اس سے خود بھارت میں بھی اضطراب پھیلتا جا رہا ہے۔ خود بھارت کی ہندوو سول سوسائٹی اب یہ چاہتی ہے کہ وہاں پراب ظلم و بربریت کو اب ختم کیا جانا چاہیے۔اس موقع پر پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں کریں گے اور مل جل کر مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ کیونکہ اب بھارت پر مزید دبائو ڈالنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شہریار آفرید کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی انتہاء ہو چکی ہے اور مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہو چکا ہے بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔مقبوضہ کشمیر کے عوام دلیری سے بھارتی جبرو استبداد کا مقابلہ کر رہے ہیں۔بھارت اب مقبوضہ کشمیر پر زیادہ دیر قابض نہیں رہ سکتا۔ مقبوضہ کشمیرانشا ء اللہ جلدبھارتی تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے صحیح معنوں میں کشمیریوں کا سفیر بن کر دکھا یا ہے اورانکی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی فورم پربھرپور انداز میں اجاگرہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close